مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈاکٹر پروفیسر روبینہ شاہ کو کمیونٹی کی خدمات کے صلہ میں برطانیہ کے (کمانڈر آف برٹش ایمپائر) Dame خطاب سے نوازا گیا ۔ سنٹرل لائبریری مانچسٹر میں انکا مجسمہ نصب کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنم ،عراق کے قونصل جنرل جواد الجبوری، ڈین آف مانچسٹر راجر ، ڈپٹی لیفٹیننٹ ان گریٹر مانچسٹر ڈیان ہوکنز ،ڈپٹی مئیر سٹاک پورٹ کونسل لنڈا ،ڈپٹی لیڈر لطف الرحمٰن نے خصوصی شرکت کی ۔
گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنم نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر میں روبینہ شاہ نے کمیونٹی بالخصوص نوجوانوں کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ کمیونٹی کی خدمات کے صلہ میں لائبریری میں کسی کا مجسمہ نصب ہونا چاہیے تھا وہ روبینہ شاہ کی شخصیت ہے ۔ عراق کے قونصل جنرل جواد الجبوری نے کہا روبینہ شاہ تعلیم یافتہ خاتون اور گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں مجھے خوشی ہے کہ آج نوجوانوں کے ساتھ ملکر جشن منا رہے ہیں ۔
ڈپٹی لیڈر مانچسٹر کونسل لطف الرحمٰن نے کہا کہ روبینہ شاہ پہلی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون شہری ہیں جنہیں( کمانڈر آف برٹش ایمپائر) Dame کے خطاب سے نوازا گیا اس پر ہمیں فخر ہے ۔ ڈپٹی مئیر سٹاک پورٹ کونسل لنڈا کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کی صرف روبینہ ہی مستحق تھیں کیونکہ وہ ایک محنتی خاتون ہیں ۔ڈپٹی لیفٹیننٹ ان ڈیان نے کہا کہ جب روبینہ شاہ کا نام اس خطاب کے لیے چنا گیا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا وہ اسکی اصل حقدار تھیں۔ڈین آف مانچسٹر راجر نے بھی روبینہ شاہ کی گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ کی سطح پر کمیونٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر( کمانڈر آف برٹش ایمپائر) Dame کا اعزاز ملنے پر روبینہ شاہ نے کہا کہ معزز مہمانوں نے کمیونٹی کے لیے میری خدمات بارے جو تعریف کی ہے میرے لیے قابل اعزاز بات ہے انکا مذید کہنا تھا کہ میں نے آجتک کمیونٹی کے لیے جو خدمات بھی انجام دی ہیں اس میں تمام مکتبہ فکر کے افراد نے میری بھرپور معاونت کی جس پر دلی مشکور ہوں ۔پہلی پاکستانی نژاد برطانوی شہری خاتون روبینہ شاہ کو کمانڈر آف برٹش ایمپائر (Dame )کا اعزاز ملنا اور مانچسٹر کی سنٹرل لائبریری میں مجسمہ نصب ہونا خواتین کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے قابل تقلید مثال ہے ۔