راچڈیل کی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی جانب سے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی پر سینٹ چاڈ چرچ میں تقریب کا انعقاد

راچڈیل( محمد فیاض بشیر )برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کا جشن منانے کے لیے سینٹ چاڈ چرچ راچڈیل میں تقریب کا انعقاد ہوا ۔ کونسل مئیر سید علی احمد ،ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل عدالت علی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کونسلر وزیر شاہ ، لالہ علی اصغر ، آنجہانی ملکہ برطانیہ سے ایوارڈ یافتہ غلام رسول شہزاد کے علاوہ دیگر کی بھی شرکت ۔

اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر سید علی احمد نے کہا کہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی رسم و رواج ادا کرنے کے لیے ہم اکٹھے ہوئے مجھے شرکت کر کے دلی خوشی ہوئی ۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی نے کہا کہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے جس میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی نے شرکت کی اور کمیونٹی تقریب میں شرکت پر خوش اور خوب لطف اندوز ہوئی۔

کونسلر وزیر شاہ نے کہا کہ مقامی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی برطانیہ میں رہتے ہوئے ہمیں ملک کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھانی چاہیے ۔ بابو لالہ علی اصغر نے کہا کہ جس قوم میں اس طرح کے راہنما و بادشاہ ہوں انصاف کا بول بالا ہو وہی ترقی کرتی ہیں بادشاہ چارلس کے مستقبل کے لیے دلی نیک جذبات و خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کمیونٹی کا شکریہ جنہوں نے تقریب میں شرکت کی۔

غلام رسول شہزاد نے بھی بادشاہ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ وہ آنجہانی ملکہ برطانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برطانیہ میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔راچڈیل میں بسنے والی پاکستانی کشمیری و بنگلہ دیشی کمیونٹی نے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے چشن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اپنا کردار ادا کر کے برطانیہ سے وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔