اولڈہم( محمد فیاض بشیر)بر طانیہ کے شہر اولڈہم کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد برطانوی شہری کونسلر عروج شاہ کونسل لیڈرکونسلر شاہد مشتاق ڈپٹی لیڈر منتخب ہو گئے۔
ممتاز سماجی سیاسی و روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا جس کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات صوفی اکبر علی، عمر شریف ، چوہدری محمد اقبال کسگموی ، راجہ محمد نجیب ، عاشق مغل ، سابق مئیر شاداب قمر و دیگر کی شرکت ۔
راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ اولڈہم کی تاریخ میں پہلی بار لیڈر و ڈپٹی لیڈر پاکستانی منتخب ہوئے امید ہے کہ یہ کمیونٹی کو آگے لے جانے کے لیے کردار ادا کریں گے ۔ چوہدری محمد اقبال کسگموی نے اسے اعزاز قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
سابق مئیر شاداب قمر نے کہا کہ ہمارے لیے سنہری موقع ہے کہ اولڈہم کی خدمت کر سکیں ۔ کمیونٹی کے سماجی کاموں میں متحرک جوان عمر شریف نے اسے قابل فخر بات قرار دیتے ہیں ہوئے کہ فرط جذبات سے الفاظ ادا نہیں کر سکتے ۔ صوفی حاجی محمد اکبر نے کہا کہ لیڈر اور ڈپٹی لیڈر اولڈہم کونسل ہمارے اپنے ہیں ہم اسکے لیے شکر گزار ہیں ۔
ڈپٹی لیڈر شاہد مشتاق نے لیبر پارٹی کے کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھاری زمہ داری ہے مشکل وقت اب شروع ہوا ہے۔ کونسل لیڈر عروج شاہ نے کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بحیثیت لیڈر جو ذمہ داری ملی ہے کوشش ہو گی کمیونٹی کو مایوس نہ کروں اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاؤں گی۔
اولڈہم کی تاریخ میں پہلی بار کونسل کے لیڈر اور ڈپٹی لیڈر کی زمہ داریاں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو ملنا حقیقی جمہوریت اہلیت و قابلیت کی بنا پر مساوی حقوق کی غمازی کرتا ہے ۔