برسلز میں قرآن مجید نذر آتش کرنے کے پانچ خواہشمندوں کر بیلجیئم حکام نے ملک بدر کردیا – Kashmir Link London

برسلز میں قرآن مجید نذر آتش کرنے کے پانچ خواہشمندوں کر بیلجیئم حکام نے ملک بدر کردیا

برسلز (کشمیر لنک نیوز) بیلجیئم حکام نے ڈنمارک کی انتہا پسند جماعت کے پانچ ارکان کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا ہے، حکام کے علم میں آیا تھا کہ وہ لوگ برسلز میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیم نے ڈنمارک کے پانچ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے کارکنوں کو دارالحکومت برسلز کے مسلمان اکثریتی علاقے میں قرآن کا نسخہ جلانے کا منصوبہ بنانے پر ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ایک سال تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


ازاں بعد اس پارٹی کے لیڈر کو بھی فرانسیسی حکومت نے کچھ گھنٹے نظر بند رکھنے کے بعد ملک بدر کردیا۔ اسلام مخالف سیاسی پارٹی کا یہ لیڈر طے شدہ منصوبے کے تحت مختلف روٹ سے برسلز جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

بیلجیئم کے وزیر برائے پناہ گزین سمیع مہدی نے انھیں امنِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ان کے سوشل میڈیا پیج کے مطابق یہ پانچ افراد سیاست دان راسمس پیلوڈن سے منسلک تھے۔
سمیع مہدی جو خود بھی ایک عراقی پناہ گزین کے بیٹے ہیں، نے ان افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کا خیرمقدم کیا۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انھیں ملک سے نکلنے کے لیے اس لیے کہا گیا کیونکہ یہ افراد بلجیم کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ پہلے ہی بہت منقسم ہے اور ہم ایسے لوگ نہیں چاہتے جو یہاں نفرت پھیلائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes