انگلینڈ میں کورونا پابندیاں نرم، دو گھرانے یا چھ افراد اب گھر سے باہر مل سکتے ہیں – Kashmir Link London

انگلینڈ میں کورونا پابندیاں نرم، دو گھرانے یا چھ افراد اب گھر سے باہر مل سکتے ہیں

لندن (عمران راجہ) انگلینڈ میں کوویڈ پابندیوں کے تحت گھر پر قیام کا آرڈر ختم ہونے کے ساتھ ہی دو گھرانے یا چھ افراد کا ایک گروپ اب گھر سے باہر ملاقاتیں کر سکتا ہے۔ بیرونی کھیلوں کی سہولتیں بشمول ٹینس کورٹ اور گولف کورسز دوبارہ کھل رہے ہیں اور بیرونی کھیلوں کا اہتمام پابندی میں نرمی کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے احتیاط کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں کیسز بڑھ رہے ہیں اور وائرس کی مختلف حالتوں سے ویکسی نیشن کو خطرہ ہے۔ آسانیوں کے باوجود ہر ایک کو قواعد و ضوابط پر عمل پیرا رہنا چاہئے۔

برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وائٹی نے کہا کہ شواہد بہت واضح ہیں کہ بیرونی جگہیں گھر کے اندر کی بہ نسبت زیادہ محفوظ ہیں۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اب ہم اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے اگلے لمحات شروع ہو رہے ہیں، جس میں بال کٹوانا بھی شامل ہے جوکہ اب پندرہ دن کی دوری پر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes