عمران خان ہر محاذ پہ ناکام ہوچکے، اپنی ناکامیوں پہ پردہ ڈالنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے؛ نواز شریف – Kashmir Link London

عمران خان ہر محاذ پہ ناکام ہوچکے، اپنی ناکامیوں پہ پردہ ڈالنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے؛ نواز شریف

لندن (مبین چوہدری) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ رائے ونڈ اراضی تقریباً 30 سال پہلے خریدی گئی تھی اور خریداری کے تمام تقاضے پورے کیے گئے تھے۔
لندن میں میڈیا نمائیندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے کام کررہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہے اس پہ یہ قابو نہیں کرسکے معاشی حالات بہت بحران کا شکار ہیں اس پہ قابو نہیں پاسکے لوگ غربت کے اندر پس گئے ہیں پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے اس پہ قابو نہیں پاسکے پاکستان کے پاسپورٹ کا اس وقت کیا حال ہے؟
نواز شریف نے توقع ظاہر کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور پوری ٹیم اس معاملے میں کسی کا آلہ کار نہیں بنیں گے اور قانون کا ساتھ دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں حالیہ سروے کے مطابق آپ سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسی لیے تو ساری کارروائیاں ہو رہی ہیں، ﷲ کا کرم ہے کہ عوام ان سے ابھی بھی محبت کرتے ہیں۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملک ابتری کی طرف جا رہا ہے، کیا یہ وہ تبدیلی تھی جو عمران خان عوام کو بتاتے رہے ہیں؟

انکا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے ہمارے لوگوں کے خلاف شہباز شریف کو مریم کو مجھےحمزہ کو ہماری پارٹی کے لوگوں کوشاہد خاقان عباسی سعد رفیق اور پارٹی کے لوگوں کے لوگوں کےساتھ جو کچھ کیا ہے وہ بھولنے والا نہیں ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes