محکمہ قانون کا اوورسیز کیلئے پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ – Kashmir Link London

محکمہ قانون کا اوورسیز کیلئے پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ

لندن (اکرم عابد) محکمہ قانون کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم‘ محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ای فائل سے کیس دائر کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اوور سیز پاکستانی ویڈیو لنک سے کیس کی بحث میں حصہ لے سکیں گے اور ویڈیو لنک سے شہادت ریکارڈ کرا سکیں گے۔

محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں قانون کی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے شہادت اور فائلنگ کی ترمیم کا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes