پاکستان پریس کلب برطانیہ کے کوئٹہ اور سکھر پریس کلبز سے باہمی مفاہمت کا معاہدے – Kashmir Link London

پاکستان پریس کلب برطانیہ کے کوئٹہ اور سکھر پریس کلبز سے باہمی مفاہمت کا معاہدے

لندن (عمران ظہور) پاکستان پریس کلب برطانیہ نے پاکستان اور آزادکشمیر سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کے مابین پیشہ وارانہ روابط کو مضبوط کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا بلوچستان کے دارالحکومت کوئیٹہ میں بڑے صحافتی ادارے کوئٹہ پریس کلب کے ساتھ مفاہمتی یاداشت کے معائدہ پر دستخط کر لئے، اس معاہدہ سے پاکستان پریس کلب برطانیہ اور کوئیٹہ پریس کلب کے صحافیوں کے درمیان پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کو فروغ حاصل ہو گا۔

اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے مرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس شھزادہ ذولفقار نے پاکستان پریس کلب برطانیہ اور کوئٹہ پریس کلب کے مابین ایم او یو کو خوش آئند قرار دیا تقریب میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چوہدری نے آن لائن شرکت کی اور صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند کے دستخطوں کے بعد سیکرٹری جنرل کویٹہ پریس کلب بنارس خان اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد رچیال نے باہمی معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چوہدری کا کہنا تھا کہ یورپ میں مقیم صحافیوں کے سب سے بڑے اور مستند پلیٹ فارم کے صحافیوں کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوا، ہم اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے بڑے پریس کلبز سے تو ایم او یو سائن کرچکے تھے مگر کوئٹہ جیسے تاریخی پریس کلب کی تشنگی باقی تھی۔ یہاں کا بہادر اور غیور صحافی ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں رہتے ہیں۔
تقریب میں مرکزی نائب صدر پی ایف یو جے شاہد سلیم پاکستان پریس کلب برطانیہ کے کوآرڈینیٹر برائے

نیشنل پریس کلب اسلام آباد ڈاکٹر اظہر راجہ ڈاکٹر سردار انوار سابق نائب صدر کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میرپور راشد بشیر چوہدری ڈاکٹر عابد بلوچ بھی موجود تھے۔

دریں اثنا پاکستان پریس کلب برطانیہ اور سکھر پریس کلب کے مابین تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد رچیال نے مرکزی صدر مبین چوہدری کی ھدایت سکھر پریس کلب صدر نصراللہ وصیر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت دستخط کئے۔

اس تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان، کلب کے سیکرٹری جنرل یاسر فاروقی، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو سیکرٹری جنرل جاوید جتوئی، احقر رضوی نائب صدر سکھر پریس کلب،جوائٹ سیکرٹری کلب لالہ شہباز پٹھان نائب صدر ایس یو جے جلال دین بھیو پی ایف یو جے کے مرکزی ممبر ایگزیکٹو کونسل آصف ظہیر لودھی کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میرپور کے سابق سینیر نائب صدر راشد بشیر چوہدری ڈاکٹر سردار انوار کے علاؤہ دیگر بھی شریک تھے۔

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد اوورسیز پاکستانی اور کشمیری صحافیوں کے درمیان فاصلے کم کرنا اور پیشہ ورانہ امور دہی اور صحافیوں کے مسائل اور پریس فریڈم کی تحریک کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ھے معاہدے کے مطابق دونوں پریس کلبز کے ممبران کو ایک دوسرے کی اعزازی ممبر شپ حاصل ھو گئی.

50% LikesVS
50% Dislikes