برطانیہ میں 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کا امکان – Kashmir Link London

برطانیہ میں 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کا امکان

لندن(عدیل خان) برطانیہ میں 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کئے جانے کا واضع امکان ہے۔ دوسری جانب برطانوی حکام نے 21 جون سے کورونا وائرس کی پابندیوں میں بڑی نرمی کا عندیہ دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ 17 مئی سے لاک ڈائون کی صورتحال میں نرمی تو کی جائے گی تاہم کھلے عام سفر پر اگلے ماہ جون تک پابندی برقرار رہے گی

لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 1671 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز 34.5 ملین اور دوسری ڈوز 15.3 ملین سے زائد افراد کو لگادی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes