برطانیہ میں جاری بحری مشقوں کے دوران مستقبل میں جنگوں کی جھلک پیش کرنے کی کوشش – Kashmir Link London

برطانیہ میں جاری بحری مشقوں کے دوران مستقبل میں جنگوں کی جھلک پیش کرنے کی کوشش

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں جاری بحری مشقوں کے دوران مستقبل کے جنگوں کی جھلک پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سمندر میں مشق کے دوران برطانیہ کے بحری اہلکاروں نے جیٹ پیک سوٹ پہن کر کشتی سے فضا میں اڑان بھری اور بحری جہاز پر لینڈنگ کی،اہلکاروں کے ایکشن کو کیمرے میں بھی قید کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی رائل نیوی کا اہلکار کسی سپر ہیرو کی طرح ہوا میں بلند ہوکر اڑے ہوئے باآسانی بحری جہاز پر اترگیا۔

ماہرین کے مطابق اس سوٹ کے ذریعے قذاقوں کے خلاف کارروائی میں خاموشی کے ساتھ کمانڈوز کو جہاز پر اتارا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes