فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لب ڈیم کے رہنما حاجی منیر کی جانب سے تقریب کا اہتمام – Kashmir Link London

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لب ڈیم کے رہنما حاجی منیر کی جانب سے تقریب کا اہتمام

وٹفورڈ (عدیل خان) فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لب ڈیم کے رہنما حاجی محمد منیر نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جسکے مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما چوہدری اشتیاق تھے۔ نظامت کے فرائض سابق میئر آف بارو کونسل چشم محمد بھٹی نے ادا کیے۔

تقریب میں جمیل منہاس، چوہدری یاسر، چوہدری ارسلان و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کی آزادی تک اسکی حفاظت کے لیے اسلامی ممالک کی افواج تعینات کرنے کی منظوری دے۔

او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کا اجلاس بلایا جائے جس میں اقوام اور یو این سیکورٹی کونسل مسئلہ فلسطین کے لیے ایک روڈ دیا جائے ۔ شرکا نے اسرائیل حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں نہتے معصوم لوگوں پر بلاجواز فائرنگ بند کرے۔ ان رہنماؤں نے فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں بہترین تقریر کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ان رہنماؤں نے بھارتی فوج کی بلا جواز فائرنگ اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل کرے، آخر میں فلسطین کی آزادی اور دنیا میں مکمل امن کے قیام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes