اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی یاد میں تقریب، شرکا کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت – Kashmir Link London

اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی یاد میں تقریب، شرکا کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

لندن (عدیل خان) اے این پی کی بانی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے ایصال ثواب کے لئے لندن میں فاتحه خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی.

عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ کی طرف سے مرحومہ بیگم نسیم ولی خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام لندن میں مقصود انور کے رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں برطانیہ کے تمام شہروں سے پارٹی کارکنان نے شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومه کی مغفرت نصیب کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے.

اس موقع پر بیگم نسیم ولی خان کی جمہوریت کی بحالی اور بقا کے لئےجدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عہد کو دہرایا کہ انکی خدمات کو ہمیشه یاد رکھا جائے گا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ آمریت کے سیاہ دور میں مرحومہ نے تمام تر وقار کے ساتھ جمہوری جدوجہد میں حصہ لیا اور پارٹی کو نئی جلا بخشی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ مرحومہ پختون قوم پرست تھیں لیکن انہوں نے میرٹ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، اپنے دور کی بھاری بھرکم شخصیت ذوالفقار علی بھٹو کے دور عروج میں انہوں نے اپنی پرشفقت شخصیت سے پختونوں سمیت ہر قوم کے پسے طبقے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes