ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی بچوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالرزعطیہ کرنے کا اعلان – Kashmir Link London

ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی بچوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالرزعطیہ کرنے کا اعلان

لندن (اکرم عابد) فلسطینی بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشیئر بھی کیا۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے غزہ کے معصوم بچوں کےلیے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم غزہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے والی این جی او کے حوالے کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اسرائیلی جارحیت سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اور بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے خرچ کی جائے گی۔

پاکستانی طالبہ نے بتایا کہ یہ رقم بچوں کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کےلیے بھی استعمال کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes