حنا بخاری کا اعزاز؛ لندن اسمبلی میں پہلی مسلمان رکن، انکے والد برطانیہ کے پہلے مسلمان ہیڈ ٹیچر تھے – Kashmir Link London

حنا بخاری کا اعزاز؛ لندن اسمبلی میں پہلی مسلمان رکن، انکے والد برطانیہ کے پہلے مسلمان ہیڈ ٹیچر تھے

لندن (اکرم عابد) مسلم کونسل آف بریٹھ کی ایک تحقیق کے مطابق چھ مئی کو ہونے والے لوکل انتخابات میں دو سو سے زائد مسلمان کونسلرز ملک بھر سے منتخب ہوئے ہیں۔
لند میں میئر آف لندن کا بڑا معرکہ مسلمان امیدوار صادق خان نے سر کیا تو لندن اسمبلی میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون بھی رکن بننے میں کامیاب ہوئیں۔

حنا بخاری لبرل ڈیموکریٹس (لب ڈیم) کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، وہ ایک پاکستانی سکوم ٹیچر کی صاحبزادی ہیں جنکے والد کو برطانیہ میں پہلے پاکستانی مسلم ہیڈ ماسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ناز بخاری مئیر لندن صادق خان کے استاد رہ چکے ہیں اور انکا تعلق لاہور سے ہے۔

لندن اسمبلی 25 منتخب ارکان پر مشتمل ہو تی ہے جس کا کام مئیر کی سرگرمیوں اور کام کو آڈٹ کرنا ہو تا ہے ۔ اس کے علاوہ اسے سالانہ بجٹ اور اس میں ترامیم کو منظور یا مسترد کر نے کا بھی اختیار ہو تا ہے۔
45 سالہ حنا بخاری 2018 کے بلدیاتی انتخابات میں مرٹن کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی تھیں ۔وہ 20 سال سے پرائمری اسکول ٹیچر ہیں ۔ حنا بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا کام مئیر کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور قابل مواخذہ بنانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes