اوورسیز کمیونٹی کی سہولت کیلئے انکی دہلیز پہ نادرا سرجریز کی فراہمی جاری ہے؛ او پی ڈبلیو سی – Kashmir Link London

اوورسیز کمیونٹی کی سہولت کیلئے انکی دہلیز پہ نادرا سرجریز کی فراہمی جاری ہے؛ او پی ڈبلیو سی

لندن (مسرت اقبال) کمیونٹی کے معذور افراد، عمر رسیدہ افراد اور بچوں سمیت خواتین کو ان کی دہلیز پر نادرا سہولتوں کی فراہمی کے تسلسل میں لوٹن اور وٹفورڈ میں نادرا سرجریز کا انعقادکیاگیا۔او پی ڈبلیو سی تنظیم ، الحراء ایجوکیشنل سینٹر لوٹن اور الزہرہ سینٹر وٹفورڈ نے نادرا سرجری کے تمام انتظامات ، رضاکارانہ خدمات سر انجام د یئے اور کورونا وائرس وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی ایس او پیز کے مطابق درخواست گزاروں کو سماجی فاصلوں کے ساتھ ماسک اور سینیٹائزرز بھی فراہم کئے گئے ۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن نادرا ٹیم نے منیجر نادرا غلام قادر رزاقی کی قیادت میں محمد سفیان ،وقاص احمد ، شہزاد علی،اور یو بی ایل سے عابد مغل نے معذور، عمر رسیدہ اور بچوں والی خواتین سمیت لوٹن اور وٹفورڈ کمیونٹی کے سینکڑوں نادرا کارڈ پروسیس کئے۔ نادرا سرجری کے انتظامات لوٹن میں مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی علماء مشائخ فورم اور الحرا ایجوکیشنل سینٹر کمیٹی اور وٹفورڈ میں کوآرڈینیٹر او پی ڈبلیو سی لندن امجد بوبی اور الزہرہ سینٹر امام بارگاہ کمیٹی ٹیم نے کئے۔

سرجری آرگنائزرز نے کمیونٹی سے نادرا سرکاری فیس کے علاوہ ایڈمن کی مد میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے۔صدر او پی ڈبلیو سی علماء مشائخ فورم اوف ڈائریکٹر الحراء ایجوکیشن سینٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی محمد عارف مغل،حیدر خان ،راجہ شہباز احمد ،ملک تنویر احمد ملک محمد یوسف اور وٹفورڈ کے امجد امین بوبی ، شبیر شاہ ، کونسلر آصف خان، شفقت خان و دیگر کمیونٹی راہنماؤں نے ہائی کمشنر معظم احمد خان،انچارج قونصلرز افئیرز انیل ظفر اور منیجر نادرا غلام قادر رزاقی کی کمیونٹی کے معذور ، عمر رسیدہ اور بچوں سمیت خواتین کو انکی ان کی دہلیز پر نادرا سرجری کی سہولت کی فراہمی کو لائق تحسین قرار دیا۔ مینیجر نادرا لندن غلام قادر رزاقی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کمیونٹی کو ا ن کی دہلیز پر ہائی کمیشن کی جانب سے نادرا سہولیات بہم پہنچانے کا تسلسل جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes