چوہدری افضال کی لندن واپسی پر کمیونٹی رہنمائوں کا انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت – Kashmir Link London

چوہدری افضال کی لندن واپسی پر کمیونٹی رہنمائوں کا انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لندن (عمران راجہ) مشرقی لندن کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمود احمد آف جہلم کی اہلیہ محترمہ اور نوجوان سیاسی سماجی شخصیت چوہدری افضال احمد کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر مقامی کمیونٹی رہنمائوں نے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

لواحقین کی لندن واپسی پر برطانیہ بھر سے ان کے دوست احباب تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائش گاہ پر آکر دعائیہ کلمات کے ساتھ دلی ہمدردی دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ لندن کی معروف مذہبی و سماجی شخصیات راجہ اللہ دتہ، حاجی لیاقت علی قادری، ریاض احمد خان، نجابت بھٹی و دیگر نے چوہدری محمود اور چوہدری افضال سے مل کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کی بخشش کے ساتھ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes