پی پی پی راہنما مرتضیٰ بلوچ کی برسی پر لندن میں چیئرمین پیپلزلیبر ونگ کی رہائشگاہ پر تقریب – Kashmir Link London

پی پی پی راہنما مرتضیٰ بلوچ کی برسی پر لندن میں چیئرمین پیپلزلیبر ونگ کی رہائشگاہ پر تقریب

لندن (عمران راجہ) پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے کہا ہے کہ شہید مرتضیٰ بلوچ ایک سچے اور ایمان دارانسان تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےلندن میں حاجی مرتضیٰ بلوچ کی برسی کے موقع پر پیپلزلیبر ونگ کے چیئرمین حفظ بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ مرتضیٰ بلوچ کی شہادت کے بعد ملیر کے عوام نے ان کے صاحبزادے کو کامیاب کر کے مرتضیٰ بلوچ کی جدوجہد کا برملا اعتراف کیا ہے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اظہر بڑالوی نے فون پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مرتضیٰ بلوچ کراچی کے علاقے ملیر میں پارٹی کی پہچان تھے ۔ان کی شخصیت خاص کر ملنساری کو یاد رکھا جائے گا۔ پی پی پی برطانیہ کے ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل عمر میمن نےپہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی عوامی خدمات اور پارٹی سے ا ن کی وفاداری کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

لیبر ونگ کے چیئرمین حفظ بلوچ نے مرحوم کے ذاتی حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صیح معنوں میں دوستوں کے دوست رہے۔ جوائنٹ سیکرٹری پی پی پی بر طانیہ چوہددر ی نثار نے مرحوم رہنما کی کی انکساری اور غریب پروری کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ جنرل سیکر ٹری کشمیرکمیٹی وحید اقبال نے مر تضیٰ بلوچ کی پارٹی کے لئے ان کی بصیرت اور عوام سے محبت اور شفقت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر پی پی پی لندن کے نائب صدر اکرم شاہ داد نے بھی مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملیر کے سیاسی اور سماجی رہنما اکبر راجہ نے مر تضیٰ بلوچ کی ذاتی خدمات جو انہوں نے ملیر کہ عوام کیلئے کی تھیں اس پر خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر علی بلوچ، نعیم بلوچ اور عمران بلوچ سمیت کثیر تعداد میں کارکن موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes