رواں سال ترسیلات زرمیں قابل قدر اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے اربوں ڈالرز ملک بھجوا دیئے – Kashmir Link London

رواں سال ترسیلات زرمیں قابل قدر اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے اربوں ڈالرز ملک بھجوا دیئے

لندن( کشمیر لنک نیوز) رواں برس پاکستان میں آنے والی ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں مالی سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اربوں ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے ڈھائی ارب ڈالرز بھجوائے۔

ترسیلات زر کی شرح گزشتہ سال مئی کی نسبت رواں سال مئی میں 34 فیصد زیادہ ہے ۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر 26 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes