پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار12 سے 14 جولائی تک نیوی بندرگاہ پورٹس ماؤتھ کا دورہ کریگا – Kashmir Link London

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار12 سے 14 جولائی تک نیوی بندرگاہ پورٹس ماؤتھ کا دورہ کریگا

لندن (عمران راجہ) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار12 سے 14 جولائی 2021 تک نیوی بندرگاہ پورٹس ماؤتھ کا دورہ کرے گا ۔

پاکستانی بحری جہاز پی این ایس ذوالفقار پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، یہ جہاز پاکستان نیوی کی بیرون ملک تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر برطانوی نیول بیس کا دورہ کرے گا۔

ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز اور ڈیفنس اینڈ نیول ایڈوائزر کموڈور جمال عالم رائل نیوی کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ پیر کے روز برطانوی بندرگاہ پورٹسماؤتھ پر پی این ایس ذوالفقار کاخیرمقدم کریں گے ۔

کموڈور سید رضوان خالد پی این ایس ذوالفقار کےمشن کمانڈر ہیں جبکہ کیپٹن را ئواحمدعمران انور کمانڈنگ آفیسر ہیں۔ جہاز بندرگاہ کے دورے کے بعد رائل نیوی کے ساتھ دوطرفہ مشق میں بھی حصہ لے گا۔

واضع رہے اس دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کی بحریہ کے مابین دوطرفہ سمندری تعاون بڑھانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes