کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر – Kashmir Link London

کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور(ارشد ورک) برطانیہ سے کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ جسٹس شاہد وحید درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر 13 جولائی منگل کے روز سماعت کریں گے۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال نے دائر درخواست میں کہا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مر گیا تو یہ کیس کوئی نہیں کر سکے گا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ برطانیہ نے یہ ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور اسے برطانیہ لے جایا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق 1953ء میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو کوہ نور ہیرا اُن کے تاج کا حصہ تھا، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ملکہ الزبتھ کوہِ نور نامی اس ہیرے پر کوئی حق نہیں رکھتیں بلکہ کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes