گوگل نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو کال سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے – Kashmir Link London

گوگل نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو کال سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

لندن (کشمیر لنک نیوز) گوگل نے ویڈیو کال سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں،گوگل کانفرنسنگ سروس میٹ نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان نئے فیچرز کومتعارف کرایا ہے، اس حوالے سے گوگل کمپنی کی جانب سے ٹویٹر پرایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس ان نئے فیچرز کو استعمال کرنے کاطریقہ بتایا گیا ہے۔

گوگل میٹ میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نئے ایفیکٹس، اے آر ماسکس اور ویڈیو فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے،گوگل نے بتایا کہ اب صارفین ویڈیو کال فیڈ پر نیچے کی جانب موجود سپارکل آئیکن کی مدد سے ان فیچرز کا استعمال کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچرز سے صرف وہ صارفین مستفید ہو سکیں گے جن کا اپنا ذاتی گوگل اکاؤنٹ ہوگا، ورک اسپیس استعمال کرنے والے صارفین کو یہ فیچرز محدود تعداد میں دستیاب ہوں گے،ان نئے فیچرز کے متعارف کرانے کا مقصد بزنس اور کاروباری صارفین کے علاوہ عام افراد کی توجہ اس سروس کی طرف مبذول کروانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes