لندن کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کی بارش ایک گھنٹے میں برس گئی، پانی گھروں میں داخل – Kashmir Link London

لندن کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کی بارش ایک گھنٹے میں برس گئی، پانی گھروں میں داخل

لندن (عمران راجہ) برطانوی دارالحکومت لندن کے بعض علاقوں میں ایک ماہ کے مساوی بارش ایک گھنٹے میں ہونے سے شہرمیں سیلاب آگیا اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ لندن میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکوں پر سیلابی صورتحال اختیار کرگئی ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا جبکہ اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں سے جنوب مغربی لندن بشمول بارنس، رینس پارک اور رچمنڈ کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ شمالی لندن میں گولڈرز گرین اور ہائی گیٹ سمیت کئی علاقے زیر آب آئے ہیں۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کا ہزاروں پاؤنڈ کا نقصان ہوگیا۔ بارشوں کے بعد امدادی کارکن گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے۔ سوشل میڈیا بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیس سال کے دوران ایسی طوفانی بارشیں لندن میں نہیں دیکھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes