آزاد کشمیرالیکشن: برطانیہ بھر سے حلقہ 4 سہنسہ سے راجہ افتخار احمد کی حمایت کا اعلان – Kashmir Link London

آزاد کشمیرالیکشن: برطانیہ بھر سے حلقہ 4 سہنسہ سے راجہ افتخار احمد کی حمایت کا اعلان

لندن ( شیراز خان ) برطانیہ بھر سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں حلقہ 4 سہنسہ ضلع کوٹلی سے مسلم کانفرنس کے امیدوار راجہ افتخار احمد کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے برطانیہ بھر سے حلقہ سہنسہ سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتوں کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ راجہ افتخار احمد کی 25 جولائی کو منعقد ہونے انتخابات میں سپورٹ اور حمایت کی جائے ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ راجہ افتخار احمد نوجوان، قابل اور متحرک سیاسی اور سماجی رہنما ہیں جو اس سے پہلے مسلم کانفرنس یوتھ کے چیئرمین رہ چکے ہیں اسی لئے ان کی سپورٹ کا اعلان کیا گیا ہے ان رہنماؤں کی ہمدردیاں عرصہ تیس سال سے مقامی طور پر ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ نصیر احمد کے ساتھ رہا ہے لیکن اب پہلی مرتبہ راجہ نصیر احمد کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ راجہ افتخار احمد کا بچپن سابق وزیراعظم اور صدر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور سردار سکندر حیات خان کے ساتھ سیاسی تربیت حاصل کرنے میں گزرا ہے راجہ افتخار احمد سہنسہ شہر سے ہیں ان کا گھرانہ سیاسی اور کاروباری ہے وہ سابق بلدیہ چیئرمین راجہ ضیاء الحمید کے بھائی اور معروف کاروباری اور سماجی رہنما راجہ برکت کے صاحبزادے ہیں وہ انتہائی ملنسار اور اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں راجہ افتخار احمد کی حمایت کرنے والوں میں لوٹن سے راجہ نثار خان، راجہ پرویز خان ،راجہ عبید لرحمن خان ،راجہ رمیز خان ،راجہ جمروز خان ،راجہ وحید خان ، راجہ الطاف خان ،راجہ پیر دل خان ،راجہ سعیداللہ خان ۔

سلا ئوسے راجہ سہیل ضیاء ،راجہ صغیر خان ،راجہ یعقوب ،راجہ ساجد خان ،راجہ راشد خان ،راجہ عبدالرحمن راجہ ہمایوں خان راجہ گلفراز خان راجہ ہدایت خان ،راجہ امجد ،راجہ بشارت ۔ایلزبری سے راجہ مالک خان ،راجہ عادل امیر قابل ،راجہ خالق راجہ امیر افضل راجہ افضل قاسمی راجہ وسیم راجہ اظہر عدالت ایڈووکیٹ راجہ اشتیاق راجہ شکیل راجہ مہتاب راجہ سعید راجہ وحید راجہ حمادمحمود مغل ظہیر بٹ محمود بٹ راجہ ایاز یعقوب راجہ عرفان کوونٹری سے راجہ عمر اکبر راجہ ثاقب فیاض راجہ یاسر ریاض شیفیلڈ سے سابق لارڈ میئر راجہ قربان حسین راجہ محمود قربان راجہ ضمیر قابل راجہ ضیافت امیر قابل راجہ الماس یسین راجہ نصیر جونئیر سہیل عباس نقوی راجہ عتیق۔خان یاسر خان ۔مانچسٹر سے سید ثقلین بخاری بری سے راجہ نواز خان راجہ فیاض خان راجہ شہزاد خان راجہ ذلقرنین خان راجہ حسن اختر راجہ علی خان راجہ وسیم نواز راجہ عبدلمجید راجہ ظفر راجہ شمریز راجہ غضنفر علی خان ۔ہیمل ہیمسٹیڈ ۔ راجہ شبیر کیانی ،راجہ نوید کیانی، راجہ توقیر کیانی ،راجہ شفیق خان ،انجینئر نوید طارق ۔

رچڈیل راجہ بابر اقبال ،راجہ کلیم خان برٹن آن ٹرینٹ سے راجہ ظہیر کیانی ،راجہ تسکین کیانی ۔بریڈ فورڈ ظہور شاہ صاحب،برمنگھم اور ٹیلفورڈ سے سید تصور نقوی، راجہ امجد ،علی خان ،راجہ مقبول خان ،راجہ طفیل خان ،راجہ ظہیر خان ،راجہ زبیر خان،راجہ نصیر خان ،راجہ عمران خان ۔اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے لوٹن میں مقیم راجہ نثار خان نے بتایا کہ حلقے کے افراد سے مشاورت ہوچکی ہے اور سب نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ راجہ افتخار احمد کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بھیجا جائے تاکہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے فرائض سرانجام دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حلقے کی موجودہ قیادت سے لوگ مطمئن نہیں کیونکہ انکے کام کاج نہیں ہو رہے اقرباء پروری عروج پر ہے اس لئیے مندرجہ بالا تمام لوگوں نے آپنے حلقے میں موجود عزیز و اقرباء دوست احباب اور رشتہ داروں سے رابطہ کر کے انکو اس بات پر راضی کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ راجہ افتخار احمد خان کو الیکش میں کامیاب کروائیں ۔مندرجہ بالا تمام حضرات نے سابق لارڈ میئر راجہ قربان حسین راجہ تاج خان لندن راجہ نواز خان بری اور راجہ نثار خان لوٹن کی کاوشوں کو سراہا ہے جھنوں نے برطانیہ میں ان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے دن رات محنت کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes