پی این ایس ذوالفقار گہرے برطانوی پانیوں کیطرف روانہ، ہائی کمشنر کا نیک خواہشات کا اظہار – Kashmir Link London

پی این ایس ذوالفقار گہرے برطانوی پانیوں کیطرف روانہ، ہائی کمشنر کا نیک خواہشات کا اظہار

لندن (عمران راجہ) پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس ذوالفقارنے آج صبح انگلینڈ کے ساحل سے دور برطانوی پانیوں میں پاک بحریہ اور رائل نیوی کی دوطرفہ وائٹ اسٹار مشق میں شرکت کے لئے رائیل نیول بیس پورٹسماوتھ سے گہرے پانیوں میں روانہ ہو گیا۔

واضع رہے یہ جہاز بارہ جولائی کو پورتھ مائوتھ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔ پی این ایس ذوالفقارنے دو دن پورٹسماؤتھ کی بندرگاہ پر گذارے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے بھی جہاز کا دورہ کیا اور اس دورے کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے مشن کمانڈر اور جہاز کے عملے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دوروں سے پاک برطانیہ کے دفاع ، سلامتی اور سفارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

وائٹ اسٹار مشق کا مقصد مشترکہ سمندری مشقوں کا مظاہرہ کرتے ہوئےسمندری سیکیورٹی آپریشنز پر ایک دوسرے کے تجربات سے سبق حاصل کرنا ہے ۔ اس مشق کے بعد پی این ایس زولفقار بحری جہازاپنی اگلی منزل بالٹک بحیرہ کی طرف روانہ ہو گا۔

دریں اثنا پاکستان ایئر فورس جہازآج 17 جولائی 2021 کو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2021 (RIAT) میں حصہ لیں گے۔ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو رائل ایئر فورس چیریٹیبل ٹرسٹ کی حمایت میں جولائی کے تیسرے ہفتے کے آخر میں ہر سال دنیا کا سب سے بڑا فوجی ائر شو ہے۔

پاک فضائیہ 2016 سے RIAT میں حصہ لے رہی ہے۔ اس سال پی اے ایف جیٹس دنیا کی 70 دیگر فضائیہ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان ایئر فورس کے ہوائی جہاز مندرجہ زیل وقت کے مطابق RIAT 2021 کے شو کے دوران حصہ لیں گے:
1- C130 at1055 hrs-1100 hrs BST
2- JF-17 Thunder at 1445 hrs-1450 hrs BST
3- Mirage III at 1540 hrs-1545 hrs BST.

کاروائی ان لنکس پر براہ راست بھی دیکھی جاسکے گی:
https://www.facebook.com/PakistaninUK1/
https://www.youtube.com/user/Londonphc/featured

50% LikesVS
50% Dislikes