رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو کا آن لائن انعقاد، پاکستان ایئر فورس کے جے ایف تھنڈر طیارے کی زبردست پذیرائی – Kashmir Link London

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو کا آن لائن انعقاد، پاکستان ایئر فورس کے جے ایف تھنڈر طیارے کی زبردست پذیرائی

لندن (عمران راجہ) برطانیہ میں ہر سال ہونے والا رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو اس سال کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا گیا جس میں پاکستان ایئر فورس نے بھی خصوصی شرکت کی۔ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو رائل ایئر فورس چیریٹیبل ٹرسٹ کی حمایت میں جولائی کے تیسرے ہفتےمیں منعقد کیا جاتا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ایئر شو ہے۔

پاک فضائیہ 2016 سے اس بین الاقوامی ایئر شو میں حصہ لے رہی ہے۔ پی اے ایف جیٹس نے دنیا کی 70 دیگر فضائیہ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستان ایئر فورس کے ہوائی جہازوں نے شو کے دوران اپنی صلاحیتوں سے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔پاکستان کی جانب سے جے ایف 17تھنڈر اور سی 130طیاروں نے شو میں حصہ لیا۔

پاکستان کی جانب سے آفیسر حمزہ علی خان نے اس شو میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کہ آئیندہ سال ہم پھر سے عملی طور پر ای شو میں اپنی اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرسکیں گے۔

واضح رہے اس سال یہ شو آن لائن منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کی ایئر فورسز نے اپنے اپنے طیاروں کیساتھ فضائی مہارتوں کی ویڈیو فلمز پیش کیں۔ پاکستان ہائی کمیشن کے سوشل میڈیا پر اس شو کو براہ راست نشر کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes