لندن میں جماعت اہلسنت کی مرکزی اور متحرک شخصیت پیر صابر شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی – Kashmir Link London

لندن میں جماعت اہلسنت کی مرکزی اور متحرک شخصیت پیر صابر شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لندن (عدیل خان) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے و یورپ کے سرپرست اعلیٰ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے برادر اصغر پیر صابر حسین شاہ کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں انکے مریدین نے شرکت کی۔ نمار جنازہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کی امامت میں ہوئی۔

مرحوم صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین گیلانی کے والد گرامی تھے اور جمعۃ المبارک کو حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے لندن میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ گزشتہ 30سال سے برطانیہ میں دین اسلام کی خدمت میں مصروف رہے۔ ان کے انتقال سے مرکزی جماعت اہلسنت ایک علمی اور روحانی شخصیت سے محروم ہوگئی۔

جماعت اہلسنت کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مرحوم سید صابر حسین شاہ نے دین کی ترویج و اشاعت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی اچانک وفات پر برطانیہ کی دینی فضائیں سوگوار ہو گئی ہیں۔ لندن، سلاو،ہائی ویکمب، لوٹن، وٹفورڈ ،ملٹن کینز ،بیڈفورڈ ،برمنگھم، یارک شائر، ویسٹ مڈلینڈ، مانچسٹر ہر جگہ مدراس اور مساجد میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

مرحوم سید صابر حسین شاہ کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرکزی جما عت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین برطانیہ و یورپ کے ممتاز علمائے کرام علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ سید انور شاہ کاظمی، علامہ صاحبزادہ حافظ سید محمد حیدر ترمذی، علامہ برکات احمد چشتی، علامہ مفتی عبدالرحمٰن نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ حافظ عبدالغفور چشتی ، خطیب سکاٹ لینڈ علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، قاری محمد اشرف سیالوی، علامہ حافظ نذیراحمد مہروی، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ قاری تجمل حسین، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمان قادری، صاحبزادہ علامہ زین العابدین، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ صاحبزادہ قاضی ضیاءالمصطفیٰ چشتی، علامہ حسنات احمد چشتی، علامہ حافظ محمد افضل چشتی، علامہ حافظ شاہ محمد چشتی، علامہ انعام الحق قادری، حافظ اشتیاق حسین قادری، مولانا قاری محمد کامران، علامہ ارشد جمیل ، مولانا نثار احمد قادری، علامہ جنید عالم قادری۔ علامہ طاہر نجمی نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

ان علما کا مرحوم كی خدمات كا ذكر كرتے ہوۓ كہنا تھا كہ فخرالسادات، پیكر محبت واخلاص، علم دوست شخصیت، صاحب علم و فراست حضرت پیر سید صابرحسین شاہ گیلانی گورنمنٹ سروس سےاعلیٰ عہدے سے ریٹائر ہوئے اس كے كچھ عرصہ كے بعد آپ كو آپ كے برادر اكبر حضور مفکراسلام حضرت علامہ ڈاکٹر پیرسید عبدالقادر شاہ گیلانی مدظلہ العالی نے انگلینڈ میں بلوا لیا ۔اور پھر یہ قبلہ حضور مفكر اسلام كی تربیت كا نتیجہ تھا كہ حضرت صابر شاہ گیلانی نے دارالعلوم قادریہ جیلانیہ میں جہاں ایڈ منسٹریشن كے تمام معاملات كو احسن طریقے سے چلایا وہاں آپ نے بچوں كو باقاعدہ حفظ قرآن كرانے كا كام بھی شروع كیا جس كے نتیجے میں وہ آج الحمداللہ حفاظ كرام كی ایک بہت بڑی جماعت چھوڑ كر گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes