لندن؛ نوازشریف کے نواسے اور سیف الرحمٰن کی صاحبزادی کا نکاح، مخصوص مہمانوں کی شرکت – Kashmir Link London

لندن؛ نوازشریف کے نواسے اور سیف الرحمٰن کی صاحبزادی کا نکاح، مخصوص مہمانوں کی شرکت

لندن (اکرم عابد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمٰن کی صاحبزادی کیساتھ لندن میں انجام پاگیا۔ دارالحکومت کے پوش ایریا میں ہونے والی اس تقریب میں مخصوص مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر اپنے نانا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے وائرل ویڈیو میں انکی منکوحہ اپنی والد اور جنید صفدر اپنا نانا کیساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔

نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ جنید کے دونوں ماموں حسن اور حسین نواز کے علاوہ سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد شریک تھے، جبکہ پارٹی سے وابستہ چند ارکان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے جیند صفدر کالے پینٹ کوٹ میں پہنے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ماسک پہنے نواسے کے نکاح میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ جاتی امرا کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

عین اس وقت جن ہوٹل میں نکاح کی تقریب جاری تھی پی ٹی آئی کے کچھ خواتین و حضرات نے نعرے بازی کی کوشش کی تاہم ن لیگ کے جیالے اس موقع پر ان پر حاوی رہے اور ان مٹھی بھر افراد کو وہاں سے بگھانے میں کامیاب رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن برطانیہ ویمن ونگ کی سابق صدر بیگم نوادر خان اور انکی صاحبزادی سلک لودھی پی ٹی آئی کو ترکی بہ ترکی جواب دے رہی ہیں بلکہ ایک موقع پر تو نوبت گالی گلوچ تک آن پہنچی۔

50% LikesVS
50% Dislikes