برطانیہ کے ٹریول ریویو میں پاکستان ریڈ لسٹ سے خارج ہونے کا اہل یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع – Kashmir Link London

برطانیہ کے ٹریول ریویو میں پاکستان ریڈ لسٹ سے خارج ہونے کا اہل یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

لندن (عمران راجہ) برطانوی حکومت کی طرف سے آجکل میں سامنے آنے والے ٹریول ریویو میں پاکستان اور ترکی ریڈ سے ایمبر لسٹ میں شامل ہونے کیلئے سرفہرست ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق دیگر ممالک کیساتھ ساتھ ان دو ممالک کے بہتری کے سب سے زیادہ چانسز موجود تو ہیں لیکن برطانوی وزیراعظم کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسی سلسلے میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بات بھی کی اور ریڈ لسٹ کا مسئلہ اٹھایا اور انہیں باور کرایا کی کہ اس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانیوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے باہر نکالنے کیلئے پس پردہ کئی دیگر عوامل بھی کام کر رہے ہیں جن میں پاکستان ہائی کمیشن اور پاکستانی نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ بھی شامل ہیں تاہم سبھی گومگو کی کیفیت میں ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کو آگاہ کیا کہ برطانیہ کی فیصلہ سازی میں شامل ڈیٹا کے مقابلے میں اب ان تمام علاقوں میں مثبت کیسز اور اموات کی شرح کم ہو گئی ہے اور جینیوم سیکوئنسنگ جو گزشتہ بار ضروت سے کم محسوس ہوتی تھی اب بڑے پیمانے پر بہتر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے جولائی کے مہینے کا کوویڈ ڈیٹا اور کمیونی کیشن ناکامی کی وجہ سے دیگر غائب اہم معلومات برطانیہ کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ لیکن اس کے بعد پاکستانی حکومت نے ریگولر بنیاد پر ڈیٹا کی فراہمی برطانیہ کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا۔ نہ صرف پاکستانی اتھارٹیز براہ راست ڈیٹابھیج رہے ہیں بلکہ یاسمین قریشی جو آل پاکستان پارلیمنٹری گروپ آن پاکستان کی چیئر ہیں بھی ذاتی طور پر برطانیہ کی متعلقہ اتھارٹیز کو ذاتی طور پر ڈیٹا بھیج رہی ہیں اور کمیونی کیشن برقرار رکھنے اور ایکس چینجز کی سہولت کیلئے بھی کام کر رہی ہیں۔

ٹور اور ٹریول انڈسٹری کی ایک معتبر کمپنی نے کہا ہے کہ مصر، پاکستان اور ترکی اب ریڈ لسٹ سے ریموو کئے جانے کیلئے بارڈر لائن امیدوار ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق کورونا انفیکشن کی شرح تیزی سے نیچے آنا شروع ہو گئی ہے اور یہ پاکستان کو امبر ٹریول لسٹ میں شامل کرنے کیلئے اہم ہو سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes