لندن؛ ایل ایس ایل ٹی ٹونٹی اور منگل منی ٹرانسفر ٹی ٹونٹی کپ میں افغان یونائیٹڈ فاتح قرار – Kashmir Link London

لندن؛ ایل ایس ایل ٹی ٹونٹی اور منگل منی ٹرانسفر ٹی ٹونٹی کپ میں افغان یونائیٹڈ فاتح قرار

لندن (عدیل خان) لندن میں پہلی ملٹی کلچرل لیگ ایل ایس ایل کے تحت الفرڈ کلب ویلینٹائنز پارک میں منعقد ہونے والے ایل ایس ایل ٹی ٹونٹی اور منگل منی ٹرانسفر ٹی ٹونٹی کپ فائنلز میں افغان یونائیٹڈ نے ڈی اینڈ آر سٹرایکس کو دونوں فائنلز میں شکست دیکر چیمپئنز بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سابق کونسلر محبوب چو ہدری، چیئرمین کیپیٹل کڈز شا ہد العالم رتن اور سیکرٹری GMCL عبدالصمد موسیٰ نے کھلاڑیوں وننگ ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ایل ایس ایل کے صدر ابرار میر اور منتظم اور محمد فیصل نے اس موقع پر تمام مہمانوں، تماشائیوں اور حصہ لینے والےکھلاڑیوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور آئندہ برس مزید توقعات کا اظہار کیا۔

ایل ایس ایل لندن سپر لیگ کی انتظامیہ نے فائنلز کو سوشل میڈیا پر لائیو دکھانے کے انتظامات کئے تھے جنہیں دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا اور سراہا گیا۔ یاد رہے کہ ڈی اینڈ آر سٹرائکس کا تعلق چیئرمین ایل ایس ایل محمد فرہاد اور ونر افغان یونائیٹڈ کا تعلق وائس چیئرمین ایل ایس ایل ملک منگل سے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes