عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر سوگ منانے کیلئے پاکستان کا پرچم سرنگوں – Kashmir Link London

عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر سوگ منانے کیلئے پاکستان کا پرچم سرنگوں

لندن(عمران راجہ)عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر سرکاری طور پر سوگ منانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی عمارت پر پاکستان کا جھنڈا سرنگوں کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔

قبل ازیں اپنے تعزیتی پیغام میں ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر انتہائی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کئی مواقع پر حریت رہنماسے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ سید علی گیلانی کا متاثر کن اور غیر متزلزل عزم آزادی کے راستے کو ہمیشہ روشن کرتا رہے گا۔

واضع رہے جمعہ کی نماز کے بعد لندن سمیت برطانیہ بھر میں سید علی گیلابی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائیگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes