لندن میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام یوم دفاع و شہدا پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد – Kashmir Link London

لندن میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام یوم دفاع و شہدا پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں یوم دفاع و شہدا پاکستان کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے ترجمان صاحبزادہ عامر جہانگیر، بزنس ٹائیکون انیل مسرت، آئی ایل سی یو کے کے چیئرمین افضال چوہدری، برطانوی ارکانِ پارلیمینٹ لارڈ قربان حسین، ناز شاہ سمیت میئرز، کونسلرز، وکلاء، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یوم دفاع و شہدا کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا جس کے بعد کشمیری راہنما مرحوم سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ دن مسلح افواج کے ان شہدا، غازیوں اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اتحاد اور استقامت کے بے مثا ل جذبے کے ساتھ دشمن کے خلاف ڈٹے رہے۔

پروگرام میں ملی نغمے بھی گائے گئے، ہال پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تقریب کے آخر میں 6 ستمبر 1965 اس تقریب کو پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رومی ملک، محمد وقاص ایڈووکیٹ، نعیم الفت، ساجد بٹ، محمد زاہد راجہ اور عبدالنوید نے آرگنائز کیا تھا۔ کے شہدا کے لواحقین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes