افغان مہاجرین کی آباد کاری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے: لبرل ڈیموکریٹس وٹفورڈ – Kashmir Link London

افغان مہاجرین کی آباد کاری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے: لبرل ڈیموکریٹس وٹفورڈ

لندن (عدیل خان) وٹفورڈ میں لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے رہنماؤں نے گارڈن پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میئر آف وٹفورڈ پیٹر ٹیلر تھے۔اس میں کونسلر عمران حمید ملک، کونسلر سٹیو کین، کو نسلر رب مارٹن،ہاؤس آف لارڈ ڈوروتھی تھورن ہل، امجد امین بوبی، سردار شفیق، سابق کونسلر کیرن، چوہدری محمد بشیر،حاجی محمد منیر، جمیل منہاس و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دوران تقریب میئر آف وٹفورڈ پیٹر ٹیلر اور کونسلر اسٹیو کین نے کہا کہ وٹفورڈ بارو کونسل کاؤنٹی کونسل کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے افعانستان سے آئے ہوئے مہاجرین کی آبادکاری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ افعانستان کے کشیدہ حالات کے باعث وہاں سے آئے مہاجرین کی آبادکاری ،رہائش کا انتظام اور فنڈنگ کا انتطام کریں گے ۔ہمیں امید ہے کہ کمیونٹی بھی تعاون کرے گی۔ ان کی مالی امداد کے لیے وٹفورڈ میں کمیونٹی متحرک ہو چکی ہے۔

تقریب کے اختتام پر میئر آف وٹفورڈ پیٹر ٹیلر نے لب ڈیم پارٹی کے سابق کونسلر حضرات کو جماعت کے ساتھ وابستگی اور کمیونٹی کی بہترین خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انعامات بھی دیئےگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes