برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے والے بارہ ممکنہ ممالک میں پاکستان شامل، اعلان دو روز میں متوقع – Kashmir Link London

برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے والے بارہ ممکنہ ممالک میں پاکستان شامل، اعلان دو روز میں متوقع

لندن ( عمران راجہ )برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 24 ممالک کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے جس پر سفر کو روکا جائے۔ یاد رہے کہ اپریل میں برطانیہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی ٹرویل ایجنسی کے سی ای او پال چارلس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کی کوئی نئی قسم سامنے نہیں آئی جب کہ برطانیہ میں کورونا کے ڈیلٹا قسم پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی روشنی بہت سارے ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سفری شعبے کو مضبوطی سے بحال کرنے میں مدد دینے کے لئے اس فہرست حجم تیزی سے کم کیا جاسکتا ہے۔

اب کووڈ ڈیتا کے تازہ ترین تجزیئے کی بنیاد پر ایک ڈیٹا اینالسٹ ٹم وائٹ نے کم از کم ایک درجن ممالک کے بارے واضع کیا ہے کہ انکا ریڈ لسٹ سے نکلنا لازم ہے۔ ان ممالک میں ترکی، پاکستان، ارجنٹینا، جنوبی افریقہ، مالدیوز، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، کینیا،میکسیکو، پیرو، سری لنکا اور ڈومینیک ری پبلک شامل ہیں۔ واضع رہے اب تک دنیا کے باسٹھ ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ اگلا ریویو پندرہ یا سولہ ستمبر کو متوقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes