برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، فیصلے کا اطلاق 22 ستمبر چار بجے سے ہوگا – Kashmir Link London

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، فیصلے کا اطلاق 22 ستمبر چار بجے سے ہوگا

لندن(کشمیر لنک نیوز) برطانیہ نے بالآخر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیر گانت شیپس کے مطابق ترکی اور مالدیپ سمیت دیگر ملکوں کو بھی ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا اطلاق 22 ستمبر سہ ہر چار بجے سے ہوگا۔ جبکہ بین الاقوامی سفر کے لیے 4 اکتوبر سے نیا نظام بھی متعارف کروایا جارہا ہے

واضع رہے کشمیر لنک لندن دو روز قبل ہی اس خبر کو بریک کر چکا تھا کہ پاکستان بارے ایسا فیصلی کرلیا گیا ہے۔ صورتحال کے مطابق ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابھی بدستور ہوٹل میں 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ادھر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی اس فیڈلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اپنی ایک ٹویٹ میں انکا کہنا تھا خوشی ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ اس پابندی کے گذشتہ پانچ ماہ کسقدر تکلیف دہ تھے ۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانی وزیر اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے میں مستعدی کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی، پاکستان میں برطانیہ کا ہائی کمیشن بھرپور معاون رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت اور برطانوی سفیر کے مشکور ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes