پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے – Kashmir Link London

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن (اکرم عابد) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، ہیتھرو ائرپورٹ پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان اور نائب سفیر ڈاکٹر فیصل عزیز اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عشائیے میں شرکت اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ برطانوی فارن افیرز کمیٹی کے سربراہ اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹرس سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور پاک برطانیہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کا مظہر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes