دنیا کی نامور شخصیات کے غیر قانونی مالی امور کا نیا کچھا چھٹا ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے آشکار ہونے کو تیار – Kashmir Link London

دنیا کی نامور شخصیات کے غیر قانونی مالی امور کا نیا کچھا چھٹا ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے آشکار ہونے کو تیار

لندن (کشمیر لنک نیوز) پاناما پیپرز کی طرز پر دنیا کی نامور اور بڑی شخصیات کے مالی امور کے حوالے سے ایک بہت بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی تحقیق ’پنڈورا پیپرز‘ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں، نامور شخصیات کے مالی امور کی بین الاقوامی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا۔

’پنڈورا پیپرز‘ کے لیے دنیا بھر کے 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں نے حصہ لیا، سینئرصحافی عمر چیمہ اور فخر درانی پاکستان سے ان تحقیقات کا حصہ تھے۔ ’پنڈورا پیپرز‘ کی تحقیق پر دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے دو سال تک کام کیا ہے۔

اعداد و شمار کو جمع کرنے اور تعاون کرنے کے حساب سے ’پنڈورا پیپرز‘ پاناما پیپرز سے زیادہ بڑے ہیں، دنیا کی صحافتی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ سب سے بڑی صحافتی ٹیم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes