پیپلزپارٹی کو یورپ بھر میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال بنا ئیں گے،ڈاکٹرارشاد کمبوہ – Kashmir Link London

پیپلزپارٹی کو یورپ بھر میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال بنا ئیں گے،ڈاکٹرارشاد کمبوہ

لندن( کشمیر لنک نیوز )ہم شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کو پورا کرنے کیلئے نوجوان چیئرمین کے بازو بنیں گے، اس کےلیے یورپ بھر میں پیپلزپارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال بنائینگے۔ان خیالات کا اظہار صدر پیپلزپارٹی یورپ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ ابرارمیر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔

ابرار میر سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ نے ڈاکٹر ارشاد کمبوہ صدر پیپلزپارٹی یورپ کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور اعادہ کیا کہ وہ نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ بھر کے دورے کرکے پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنائینگے۔ارشاد کمبوہ نے کہا کہ ہمیں ایک ہوکر اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کی طاقت اور بازو بننا ہوگا تاکہ وہ اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور عظیم والدہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریں۔

ابرار میر نے کہا کہ وہ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی آمد پر برطانیہ بھر میں انکے جلسے، میٹنگز اور پریس کانفرنسز منعقد کروائینگے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی یورپ کی سطح پر تنظیم پہلی بار وجود میں آئی اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی یورپ عامر یٰسین کو کوٹلی کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملا اور دس تاریخ کا سورج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور عامر یٰسین کی فتح کے ساتھ طلوع ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی معاملات پر گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی یورپ کی ذیلی برانچز پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور کشمیر کمیٹی یورپ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار کرینگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes