مسلم لیگی خاتون رہنما تہمینہ دولتانہ کی فیملی کے ہمراہ لندن میں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات – Kashmir Link London

مسلم لیگی خاتون رہنما تہمینہ دولتانہ کی فیملی کے ہمراہ لندن میں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات

لندن (کشمیر لنک نیوز) اپنی فیملی کے ہمراہ برطانیہ کے دورے پر آئیں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء و سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ نے لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بیگم تہمینہ دولتانہ نے میاں نواز شریف کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بیگم تہمینہ دولتانہ نے مرحومہ کلثوم نواز شریف کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی شفیق خاتون تھیں جنہیں رب کریم نے بہت جلد اپنے پاس بلا لیا۔ ازاں بعد اپنے ٹویٹر پر یہی جذبات شیئر کرتے ہوئے بیگم تہمینہ دولتانہ نے لکھا کہ میری پیاری بیگم کلثوم نواز کل میں اپن محبوب رہنما میاں نوز شریف سے ملی جو آج بھی انتہائی مشفق ہیں وہاں آپ کے بچوں سے بھی ملی، محبت اور احترام سے بھرپور، میں نے وہاں آپکو بھی محسوس کیا، آپ بہت یاد آتی ہیں۔

واضع رہے بیگم تہمینہ دولتانہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت میں موجود خواتین میں اہم مقام رکھتی ہیں، متعدد بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ آجکل اپنے بیٹے عمران اور اسکی فیملی کیساتھ برطانیہ کے نجی دورے پر آئی ہوئی ہیں۔

قائد مسلم لیگ سے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھ میرے انتہائی محترم قائد آپ سے ملاقات میرے لئے انتہائی خوش کن اور فخر کی بات ہے، آپ نے وطن عزیز پاکستان کیلئے جو کچھ کیا ملک و قوم اسکی قدر کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes