ذہنی مسائل سے دوچار 14 سالہ لاپتہ مسلمان لڑکی کی تلاش جاری، پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل – Kashmir Link London

ذہنی مسائل سے دوچار 14 سالہ لاپتہ مسلمان لڑکی کی تلاش جاری، پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ کا ایک خاندان تین دن قبل لندن سے لاپتہ ہو جانے والی اپنی 14 سالہ بیٹی سے متعلق معلومات کی تلاش میں ہے۔ حفیظہ جمعرات کو اپنے سکول جانے کے بعد گھر واپس نہیں آئی۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس نے اس دن کلاسوں میں شرکت کی لیکن یہ معلوم نہیں کہ اس کے بعد کیا ہوا۔

حفیظہ حجاب پہنتی ہے اور اسے آخری بار سکول یونیفارم میں ملبوس دیکھا گیا تھا جس میں کالی جیکٹ اور جوتے تھے، اسکے بعد سے اسکا کوئی اتہ پتہ معلوم نہیں ہوسکا، اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ حفیظہ جو اس سے قبل ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹ چکی ہے، شاید کسی نے اسے لالچ دیا ہو۔۔

اس کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حفیظہ! اگر آپ یہ پڑھ رہی ہیں تو براہ کرم گھر آئیں۔ اگر کسی وجہ سے آپ ایسا نہیں کر سکتیں یا کوئی چیز آپ کو واپسی سے روک رہی ہے تو براہ کرم ہمیں یا پولیس کو کال کریں یا پیغام بھیجیں تاکہ ہم آپ کو گھر لانے میں مدد کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور ہمارے دل و دماغ اس وقت تک آرام نہیں کر سکیں گے جب تک کہ آپ محفوظ طریقے سے ہمارے پاس واپس نہ آ جائیں۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes