کووڈ 19 نے لوگوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں جنہیں سمجھنا ضروری ہے: پاکستان ہائی کمشنر – Kashmir Link London

کووڈ 19 نے لوگوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں جنہیں سمجھنا ضروری ہے: پاکستان ہائی کمشنر

لندن (اکرم عابد) یکساں ذہنی صحت کیلئے ہر عمر رنگ اور نسل کے افراد کی دیکھ بھال ضروری ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان ہائی کمشنر نے رائل کالج آف سائیکائٹرسٹ کے اشتراک سے 10 اکتوبر 2021 کو منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔ اس سیمینار کا انعقاد ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا تھا جس میں معروف برطانوی پاکستانی ماہر نفسیات اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

ذہنی صحت کے ماہرین نے اس موضوع پر تفصیل سے بات کی اور شرکاء کے ساتھ مفید معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرنے اور بروقت پیشہ ورانہ مدد حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کووڈ 19 وبائی امراض نے لوگوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور اس وجہ سے اس مسئلے پر زیادہ توجہ اور وسائل کی ضرورت ہے۔

سیمینار سےاپنے خطاب میں ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ترقی پذیر ممالک میں ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی کے فقدان اوراس سے منسلک دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ذہنی صحت کی بحث کو مثبت انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے سب کے لیے یکساں ذہنی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ہائی کمشنر نے شرکاء کو حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے کئی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جیسا کہ صحت سہولیت پروگرام ہے اس پروگرام کے تحت لاکھوں غریب خاندانوں کو ہیلتھ کور ملاہے۔ چیئر رائل کالج آف سائیکائٹرسٹ ٹرینٹ ڈویژن کے چیرمین ڈاکٹر شاہد لطیف نے سیمینار کی نظامت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes