اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوا کر لاتعداد سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں؛معظم احمد خان – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھلوا کر لاتعداد سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں؛معظم احمد خان

لندن(کشمیر لنک نیوز)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے آج برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ 10ویں ورچوئل ’کھلی کچہری‘ کا انعقاد کیا۔ کمیونٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے ویزوں، NICOPs، POCs، پاسپورٹ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور پاکستان میں جائیداد کے معاملات سے متعلق اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل کرنے میں مدد حاصل کی۔

ہائی کمشنر نے کمیونٹی ممبران کے کچھ مسائل کو فوری طور پر حل کیے جبکہ بعض مسائل پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے مشن میں قونصلر خدمات کی بہتری کے لیے کمیونٹی ممبران کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر نے برطانوی پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) کھولیں تاکہ وہ اپنی رقوم پاکستان بھیج سکیں اوراس سکیم کے تحت منافع بخش سرمایہ کاری کی سکیموں سے فائدا اٹھا سکیں۔

شرکاء نے مشن میں ورچوئل کھلی کچہری کے اقدام کو سراہا اور اسے کمیونٹی کی سہولت کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم قرار دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہائی کمشنر ہر ماہ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes