وفاقی وزیرعلی زیدی کی ڈاکٹر وی کا سیونگ سے ملاقات، بحری امور اور آئی ایم او کے دائرہ کار میں تعاون پر تبادلہ خیال – Kashmir Link London

وفاقی وزیرعلی زیدی کی ڈاکٹر وی کا سیونگ سے ملاقات، بحری امور اور آئی ایم او کے دائرہ کار میں تعاون پر تبادلہ خیال

لندن (عمران راجہ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نےملائیشیا کے وفد کے سربراہ اور وزیر اعظم کے محکمے میں وزیر ڈاکٹر وی کا سیونگ (Dr Wee Ka Siong) سے لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے صدر دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بحری امور میں دوطرفہ اور آئی ایم او کے دائرہ کار میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی نے ملائیشیا کے وزیر کو پاکستان کی جانب سے سمندری میدان میں کلین اینڈ گرین شپنگ کے فروغ سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر سیونگ نے پاکستانی وفد کو ڈومین میں ملائیشیا کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بندرگاہوں کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون، علاقائی اور ٹرانس شپمنٹ کے معاملات اور میری ٹائم کے شعبے میں صلاحیت سازی پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے جو بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت اور اس کو بہتر بنانے اور بحری جہازوں سے ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس وقت اس تنظیم کے ارکان کی تعداد 175 ہے۔ پاکستان 1958 سے اس تنظیم کا فعال رکن ہے۔ وزیر علی حیدر زیدی IMO اسمبلی کے 32 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو کہ 6 سے 15 دسمبر 2021 تک لندن میں جاری رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes