پاکستان ہائی کمیشن لندن کی گیارہویں ور چوئل کھلی کچہری، برٹش پاکستانیوں نے ہائی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کیا – Kashmir Link London

پاکستان ہائی کمیشن لندن کی گیارہویں ور چوئل کھلی کچہری، برٹش پاکستانیوں نے ہائی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کیا

لندن (عمران راجہ) پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان نے برٹش پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ 11 ویں ورچوئل کھولی کچہری کا انعقاد کیا۔ برٹش پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے ویزوں، NICOPs، POCs، پاسپورٹ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور جائیداد کے معاملات سے متعلق اپنے مسائل سے ہائی کمشنر کوآگاہ کیا۔ ہائی کمشنر نے کمیونٹی ممبران کے کچھ مسائل کا فوری طور پر ازالہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ باقی مسائل پاکستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

ورچوئل کھولی کچہری میں شریک متعدد برطانوی پاکستانی تاجروں، پیشہ ور افراد اور سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وہاں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اپنے آبائی ملک کے بارے میں ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے ہائی کمشنر نے انہیں متعلقہ معلومات فراہم کیں۔ ہائی کمشنر معظم احمد خان نے برطانوی پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولیں اور اس کی بے مثال منافع بخش سرمایہ کاری اسکیموں سے مستفید ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق تمام اوورسیز سفرا کرام اور ہائی کمشنرز سمیت برطانیہ میں متعین پاکستان ہائی کمشنر ہر ماہ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کرتےہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes