سعودی عرب کی اہم شخصیت کی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات، نیوز ایجنسی کا دعویٰ – Kashmir Link London

سعودی عرب کی اہم شخصیت کی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات، نیوز ایجنسی کا دعویٰ

لندن (کشمیر لنک نیوز) سعودی عرب کی ایک اہم شخصیت کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق نیوز ایجنسی پی پی آئی نے خبر دی ہے کہ لندن میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے سعودی حکومت کے مشیرعلی عواد العیسری نے اہم ملاقات کی ہے۔ سعودی مشیر نے نواز شریف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

سعودی حکومت کی یہ مشیر لبنان میں سعودی سفیر بھی رہ چکے ہیں اور انتہائی اہم حکومتی شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی حکومت کے مشیرعلی عواد العیسری نے اس اہم ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی،داخلی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔اس دوران نوازشریف نے موجود ہ حکومت کے بارے میں بھی اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے لندن میں قیام کی مدت ختم ہونے کے تناظر میں اس ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہیکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان سے آنے والی بعض صنعتی اور کاروباری شخصیات کی بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes