لندن میں ہوپ فار ہیومینیٹی کی جانب سے کرسمس اور نیوایئر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد – Kashmir Link London

لندن میں ہوپ فار ہیومینیٹی کی جانب سے کرسمس اور نیوایئر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

لندن(عدیل خان) لندن کے ایک مقامی ہال میں کمیونٹی رہنماء جنید علی کی ز یر سرپرستی ہوپ فار ہیومینیٹی کی جانب سے کرسمس اور نیوایئر کے حوالے سے تقریب کا ا نعقاد کیا گیا ۔ بچوں نے کرسمس کی مناسبت سے لباس زیب تن کر کے شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا،کرسمس پارٹی میں فیملیز کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور بچوں کے ساتھ پارٹی سے خوب لطف اٹھایا اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

تقریب میں میئرز، ایم پیز، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں تنظیم کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر بچوں میں تحائف تقسیم گئے۔ بچوں نے کرسمس کی مناسبت سے کرسمس سونگ سنائے جبکہ تقریب میں موجود برطانیہ کے مشہور میوزک بینڈ نے گانے گا کر تقریب کا مزہ دوبالا کر دیا۔

اس موقع پر فلاحی تنظیم ہوپ فار ہیومینیٹی کے آرگنائزر جنید علی کا کہنا تھا کہ کرسمس پارٹی میں مختلف کمیونٹیز کے بچوں نے شرکت کی،ہلا گلا کیا اور خوب محظوظ ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں نے کرسمس پار ٹی میں خوب انجوائے کیا ، اس پارٹی میں ہم نے میوزیکل شو اور انٹرٹینمنٹ شو کا بھی انتظام کر رکھا تھا ۔

تقریب میں ممبر پارلیمنٹ سٹیفن ٹیم سمیت کونسلرز اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔کرسمس پارٹی میں بچوں کیلئے مختلف سٹالز بھی سجائے گئے تھے،تقریب میں میٹرو پولیٹن پولیس نے بھی شرکت کی اور بچوں کے ساتھ مل کر خوب انجوائے کیا۔ خصوصی مہمانوں میں نیو ہیم کے ہر دلعزیز ممبر پارلیمنٹ اسٹیفن ٹمزاور لندن اسمبلی کے ممبر امیش ڈیسائی شامل تھے جنہوں نے بچوں کی کارکردگی کو خوب سراہا اور انہیں شاباش پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes