المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، ڈیڑھ لاکھ افراد کو مفت بینائی دی گئی – Kashmir Link London

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، ڈیڑھ لاکھ افراد کو مفت بینائی دی گئی

لندن (اکرم عابد) دنیا بھر میں خدمت انسانی میں پیش پیش برطانیہ کی چیریٹی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنی سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الحمد اللہ ادارہ مطمئن ہے کہ اس نے خدمت انسانی کیلئے طے کئے گئے اپنے اہداف پورے کئے ہیں اور رواں سال مزید کوششوں کیلئے پُرعزم ہے۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کوویڈ کے باوجود چیریٹی کے رضاکاروں کے عزم میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے متاثرین کیلئے ہمارے ادارے نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ بھرپور کوشش کی کہ مستحق اور ضرورت مند افراد کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضرورت کی چیزیں ان کی دہلیز تک پہنچیں، ہم نے بے گھر افراد کے لئے بھی گرم کپڑوں اور فوڈ پیکٹس کی صورت میں اپنی خدمات دیں۔ انہوں نے غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی کے بعد فلسطین میں موجود المصطفیٰ کی ٹیم نے خود جاکر اپنے فلسطینی بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد کی۔

چیئرمین ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ یمن جہاں انسانی تاریخ کا ایک خوفناک المیہ جاری ہے ہم وہاں بھی کئی سال سے اپنے پراجیکٹس کررہے ہیں، اب ہم نے وہاں ایک ہسپتال شروع کیا ہے جس کا کام تیزی سے جاری ہے لیکن واٹر ٹینکرز، فوڈ اور ’’آئی ڈی پیز‘‘ کے لئے کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے، گلوبل پراجیکٹس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ دنیا کے 23ممالک میں ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ نے ’’پینے کے صاف پانی، آنکھوں کے علاج اور کھانے پینے کی اشیا کے سلسلہ میں اپنا کام جاری رکھا، گذشتہ سال لاہور میں ہم نے ’’المصطفیٰ آئی ہسپتال کی بنیاد رکھی جہاں آنے والے ہر مریض کا علاج اس کے ایڈز ٹیسٹ ، شوگر ٹیسٹ، ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کے بعد بالکل مفت کیا جاتا ہے۔

المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان، افریقہ، برما، بنگلہ دیش میں ڈیڑھ لاکھ آپریشنز کا ہدف پورا ہوچکا انہوں نے کہا 2021 میں ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ نے 23ممالک میں 2ملین افراد کو قربانی کا گوشت تقسیم کیا، ہمارا دستر خوان پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے اور سیکڑوں افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں، یہاں دوپہر اور رات کا کھانا مفت مہیا کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes