جنسی زیادتی کے الزامات پر برطانوی شہزادے اینڈریو کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کردیا گیا – Kashmir Link London

جنسی زیادتی کے الزامات پر برطانوی شہزادے اینڈریو کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کردیا گیا

لندن (کشمیر لنک نیوز) ملکہ برطانیہ نے خاتون سے زیادتی کے الزام پراپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو سے شاہی اعزازت اورسرپرستی واپس لے لی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا میں خاتون سے زیادتی کے الزامات پرمقدمے کا سامنے کرنے والے شہزادہ اینڈریوسے فوجی اعزازت اورشاہی سرپرستی واپس لے لی گئی ہے۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے شاہی سرپرستی واپس لئے جانے کے بعد اب شہزادہ اینڈریو کے نام کے ساتھ ہزرائل ہائنس کا خطاب استعمال نہیں کیا جائےگا۔

برطانوی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک آف یارک تمام قسم کی شاہی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے بدستور دور رہیں گے اور ایک عام شخص کی طرح مقدمےکا سامنا کریں گے۔ورجینیا رابرٹس نامی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اینڈریو نے 2001 میں نیویارک میں انہیں کمسنی میں جنسی زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

امریکی عدالت نے گذشتہ روز 61 سالہ اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنےکی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور اب اینڈریوکو اس مقدمےکا سامنا شاہی خاندان کی مدد کے بغیر کرنا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes