قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے، بیرونس سعیدہ وارثی برطانیہ کے دوہرے نظام انصاف پر پھٹ پڑیں – Kashmir Link London

قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے، بیرونس سعیدہ وارثی برطانیہ کے دوہرے نظام انصاف پر پھٹ پڑیں

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ایک ہی جیسے جرائم میں ملوث برطانوی شہریوں میں امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟

ہائوس آف لارڈز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبائی تعلق کی بنیاد پر ایک مجرم کی تو برطانوی شہریت منسوخ کی جاسکتی ہے جبکہ دوسرے کی نہیں۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ معاشرے کو تقسیم کرنے والی اس پالیسی کو ختم کرنا ہوگا، قانون تمام برطانوی شہریوں کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک سابقہ مسلمان رکنِ پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے پر وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذہب کا معاملہ ایک حکومتی وہپ کے ذریعے اٹھایا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں 2020 میں وزیر کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes