واجد شمس الحسن کی پاکستان اور برطانیہ میں ہم وطنوں کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو – Kashmir Link London

واجد شمس الحسن کی پاکستان اور برطانیہ میں ہم وطنوں کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

لندن(کشمیر لنک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے گھر پہنچے جہاں ان کے صاحبزادے ذوالفقار شمس الحسن سے ان کے والد واجد شمس الحسن اور والدہ زرینہ واجد کے انتقال پر تعزیت کی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج پاکستان سے برطانیہ پہنچے ،بلاول بھٹو ائیرپورٹ سے سیدھا واجد شمس الحسن کے گھر گئے اور تقریباً ایک گھنٹہ ان کے صاحبزادے کے ساتھ گزارا اور یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ واجد شمس الحسن میری والدہ کے دیرینہ ساتھی تھے، ان جیسے وفادار ساتھی ہر پارٹی کو نصیب نہیں ہوتے، واجد شمس الحسن کی پاکستان اور برطانیہ میں ہم وطنوں کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واجد شمس الحسن ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، واجد شمس الحسن عوام دوست اور کمیونٹی میں رہنے والے ہائی کمشنر تھے، پیپلز پارٹی مخلص ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتی۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن بھٹو کے نظریے پر یقین رکھتے اور اس کے داعی بھی تھے۔ بلاول بھٹو نے تقریبا ایک گھنٹہ واجد شمس الحسن کے صاحبزادے کے ساتھ گزارا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes