ہنسلو جامع مسجد میں ملٹی فیتھ افطار کا اہتمام، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اور پذیرائی – Kashmir Link London

ہنسلو جامع مسجد میں ملٹی فیتھ افطار کا اہتمام، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اور پذیرائی

لندن(عمران راجہ) ہنسلو جامعہ مسجد کے جنرل سیکریٹری شفیق الر حمٰن نے مسجد انتظامیہ کی جانب سے بین المذاہب کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔افطار پارٹی میں برطانوی پولیس آفیسر پالی گریوال کونسلرز سمعیہ چوہدری، کونسلر حنا میر، بیرسٹر عارف الرحمن، محمد ندیم، راجہ مظہر حیات، راجہ غضنفر حسین، بیرسٹر ریاض گل، رگویندر سنگھ سندھو، کونسلرایڈیانہ جارج، کونسلر افضال کیانی، سابق میئر نثار ملک، چرن جیت اجیت سنگھ، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدلرزاق ساجد، باربرا پاول اوردیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا ملٹی کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتوں سے ذہنی ہم آہنگی سے بہتر تعلقات کو تقویت ملتی ہے۔ہنسلو ڈائیورسڈ بارو میں مسلمان کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے۔ماہ رمضان سخاوت اور بھوک پیاس کی قربانی کا دوسرا نام ہےجس کو عقیدت و احترام سے دیکھتے ہیں اسلام کی تعلیمات اور مسلمانوں کے مذہبی تہوار کو اکھٹے مل کر منانے سے پیار محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔آج بین المذاہب کمیونٹی کو جمع کیا جس کا مقصد تھا کہ اسلام جو مساوات ،بھائی چارے اور اخوت کا پیغام دیتا ہے اس کا عملی نمونہ پیش کر سکیں۔

ملٹی فیتھ کمیونٹی افطار میں امت مسلمہ اور دنیا بھر کی انسانیت کے امن و امان اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔تقریب میں کمیونٹی خدمات کے صلہ میں ایوارڈ ز بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں روزہ داروں کے لئےافطاری کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes